آفاق احمد کو پیسے اور ہتھیار دینے کی بات حقیقت ہے، عامر خان

July 07, 2020


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے آفاق احمد سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر، سینئر رہنما کنور نوید اور عامر خان کی گفتگو کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی۔

عامر خان نے کہا کہ نثار مورائی کی جے آئی ٹی میں ذوالفقار مرزا کی جانب سے آفاق احمد کو پیسے اور ہتھیار دیے جانے کی بات ہے جو حقیقت ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کےالیکٹرک مافیا کا گروپ بن رہا ہے، عامر خان

انہوں نے اپنے ساتھیوں کو تبایا کہ یہ بات میرے علم میں ہے، ایسا ہوا تھا، میری رہائی سے پہلے ذوالفقار مرزا نے آفاق احمد کو پیسے اور ہتھیار دیے تھے۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ میں ان دنوں جیل میں ہی تھا، میرا تو اختلاف چل رہا۔

دوران گفتگو عامر خان نے کسی کا نام لے کر کہا کہ وہ جو لیاری میں بیٹھتا تھا، وہ آفاق احمد کے بہت قریب تھا، اسی نے یہ سب کروایا تھا۔