پی آئی اے کے 34 پائلٹوں کے لائسنس معطل

July 08, 2020


پی آئی اے کے 34پائلٹوں کے لائسنس معطل کردیئے گئےہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے ان 34 پائلٹوں کی فہرست بھی جاری کردی ہے جن کے لائسنس معطل ہوئے ہیں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان پائلٹس کے خلاف انکوائری مکمل ہونے تک لائسنس معطل رہیں گے، ان پائلٹوں کے خلاف جعلی ڈگریوں کے حوالے سے انکوئری چل رہی ہے۔