برطانیہ میں مکانوں کی قیمتوں میں مسلسل 4 ماہ سے کمی کا رجحان

July 08, 2020

لندن (پی اے) مکانوں کی قیمتوں میں مسلسل 4 سے کمی کارجحان برقرار ہے، ہیلی فیکس کے مطابق جون میں پراپرٹی کی قیمتیں مئی کے مقابلے میں ایک فیصد کم تھی جبکہ مئی میں 0.2 فیصد، اپریل میں0.6 فیصد اور مارچ میں 0.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق مسلسل 4م اہ سے قیمتوں میں کمی کے اس رجحان کے باوجود جون میں مکانوں کی قیمتیں گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 2.5فیصد زیادہ تھیں۔مسلسل لاک ڈائون کے باوجود جون میں پراپرٹی کی قیمتوں میں صرف صفر اعشاریہ ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی لیکن مسلسل 4 ماہ تک قیمتوں میں کمی کا یہ رجحان 2010 کے بعد جب عالمی مالیاتی بحران کی وجہ سے ہائوسنگ مارکیٹ اتھل پتھل کا شکار تھی، پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے۔ جون میں جو کہ عام طورپر برطانیہ میں مارگیج کے اعتبار سے مصروف ترین مہینہ شمار کیا جاتا ہے، پراپرٹی کی خریدوفروخت کی سرگرمیان عروج پر رہیں اورمئی کے مقابلے میں جون میں مارگیج سے متعلق نئی معلومات کے حصول میں صد فیصد اضافہ ہوا اور جن لوگوں نے مکان کی خریداری کا ارادہ ملتوی کررکھا تھا انھوں نے بھی پراپرٹی کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کرنا شروع کی جس کی وجہ سے لین دین کی سرگرمیاں ایک ماہ قبل کے مقابلے میں نمایاں رہیں۔ پراپرٹی مارکیٹ کے ماہر گیلے کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ مکانوں کی خریدوفروخت کی سرگرمیوں کی یہ صورت حال برقرار رہتی ہے یا نہیں۔ انھوں نے کہا کہ موسم خزاإ تک برطانیہ میں میکرواکنامکس کی صورت حال واضح جائے گی اور کورونا کے لیبر مارکیٹ پر اثرات بھی سامنے آجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وسط مدتی عرصے میں پراپرٹی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوسکتی ہے تاہم اس کا انحصار حکومت کی جانب سے مدد کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی کامیابی اور معیشت کی بحالی کی رفتار پر ہوگا۔ ان افواہوں کے بعد کہ حکومت کی جانب سے اسٹیمپ ڈیوٹی کی حد میں اضافہ کردیا جائے گا، ہائوس بلڈنگ سے متعلق اداروں کے شیئرز کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ نارتھ لندن کے اسٹیٹ ایجنٹ اور رائل انسٹی ٹیوشن آف چارٹرڈ سرویئرز کے سابق ریسیڈنشیل چیئرمین جیرمی لف کا کہناہے کہ ایک طرف جون میں مسلسل چوتھے ماہ پراپرٹی کی قیمتوںمیں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، دوسری جانب مارگیج سے متعلق معلومات میں اضافہ ہورہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سفر سے متعلق اگلے مہینوں کے دوران سامنے آنے والی ہدایات سے حکومت کی جانے والی سپورٹ اور فرلف ختم کئے جانے کے بعد معیشت کی بحالی کی رفتار کا اندازہ ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ ایک دوسرا فیکٹر اسٹیمپ ڈیوٹی اور چانسلر کی جانب سے خریدو فروخت کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کیلئے کئے گئے دیگر اقدامات بھی ہیں، تاہم حقیقت یہی ہے کہ مستقبل قریب میں پراپرٹی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کاکوئی امکان نہیں ہے۔