ہانگ کانگ میں مداخلت پر برطانیہ کو چین کا انتباہ

July 08, 2020

بیجنگ(جنگ نیوز) ہانگ کانگ میں نئے سیکورٹی قوانین کے نافذ ہونے کے بعد ایک جمہوریت پسند کارکن کی طرف سے بین الاقوامی حمایت کی اپیل کے بعد چین نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔غیرملکی نشریاتی ادارے کےمطابق چین کے سفیر لوئی ژاؤمنگ نے کہا ہے کہ برطانیہ کی طرف سے ہانگ کانگ کے 30لاکھ شہریوں کو برطانیہ کی شہریت دینے کی پیش کش ہانگ کانگ میں ’کھلی مداخلت‘ کے مترادف ہے۔