بہرے افراد کی مدد کے لیے ہونٹ پڑھنے والے ماسک تیار

July 08, 2020

لندن (پی اے) ایک عورت نے بہرے لوگوں میں محفوظ اور شمولیت کا احساس پیدا ہونے میں مدد کے لیے ہونٹ پڑھنے کے قابل سو سے زائد حفاظتی ماسک تیار کئے ہیں۔ ڈیوون سے تعلق رکھنے والی کلیئر کروس نے کہا ہے کہ منہ کے اوپر واضح پینسل والے ماسک ان لوگوں کے لیے اہم ہیں جن کو سننے میں مسائل کا سامنا ہو۔ نیشنل ڈیف چلڈرن سوسائٹی نے ماسک کی وسیع دستیابی پر زور دیا ہے حکومت نے کہا ہے کہ اس کی پالیسیوں کا مقصد جس قدر ممکن ہوسکے لوگوں کی ماسک پہننے کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے میں مدد کرنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ، ہسپتاللوں اور بند جگہوں پر فیس ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ مسز کروس نے کہا ہے کہ لوگ لاک ڈائون میں نرمی کے باعث معمول پر جانا چاہتے ہیں، اس کا تعلق کرین بروک ایکسٹر سے ہے اور اسے گٹھیا کا مرض ہے اور وہ سارے ماسک بھی عطیہ کررہی ہے، کیونکہ وہ چاہتی ہے کہ چہرہ ڈھانپنا ایک فطری چیز ہوجائے۔ بہرے اور سماعت میں مشکل کے شکار افراد کیوں تکلیف اٹھائیں اور دوسرے لوگوں کی طرح معمول پر بحال ہوجائیں، حکومت نے کہا ہے کہ ان لوگوں کے لیے جگہ کی چھوٹ ہے جو ماسک کے لازمی استعمال پر عمل نہیں کرسکتے۔