فی الحال شادی کا ارادہ نہیں، نہ ہی والدہ نے خواہش کا اظہار کیا، عاصم اظہر

July 08, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ فی الحال وہ اپنے کام پہ توجہ دے رہے ہیں اور شادی کا ارادہ نہیں ہے، ابھی والدہ نے بھی خواہش ظاہر نہیں کی ، اس حوالے سے وہ اسد اور زارا اور یاسر حسین اور اقرا عزیز سے ضرور مشورہ کریں گے کیونکہ وہ شادی سے بڑے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فی الحال انہوں نے شادی کا نہیں سوچا ہے اور نہ ہی ان کی امی نے خواہش ظاہر کی ہے وہ شادی کے بندھن میں بندھے۔ میری امی کو پتہ ہے کہ میرا تمام کام میوزک کے لیے وقف ہے، فی الحال میں میوزک پہ توجہ دے رہا ہوں تو اس کے ساتھ ساتھ شادی شدہ زندگی پرتوجہ دینا مشکل ہوجائے گی۔ سوچتا ہوں کہ اگر شادی ہوجاتی ہے تو میں رات کے چار بجے گانا کیسے ایڈٹ کر پاؤں گا، کیونکہ مجھے فکر ہوگی کہ گھر میں کیا ہورہا۔ گلوکار عاصم اظہر، جنہوں نے حال ہی میں ہانیہ عامر، اسد صدیقی، ٹک ٹاک سٹار اریکا حق، سنگر رامس، طلحہ یونس، طلحہٰ انجم اور گلوکار تیمور صلاح الدین کے ساتھ “تم تم” ریلیز کردیا ہے، مزید بتانا ہے کہ آنے والے چند سال میں وہ شادی کرہی لیں گے۔ انڈسٹری میں کسی لڑکی سے شادی کرنے کے سوال کے جواب میں کا عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ اس حوالے سے وہ اسد اور زارا اور یاسر حسین اور اقرا عزیز سے ضرور مشورہ کریں گے کیونکہ وہ شادی سے بڑے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال فروری میں گلوکار عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کی 23ویں سالگرہ پر سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔عاصم اظہر نے امریکی ٹی وی سیزن ’اسٹرینجر تھنگز‘ کی تھیم پر پارٹی کے انتظامات کیے تھے اور کیک پر بھی اسٹرینج تھنگز سیزن 23لکھوایا تھا کیونکہ یہ ہانیہ کی 23ویں سالگرہ تھی۔ عاصم آنکھوں پر پٹی باندھ کر ہانیہ کو پارٹی میں لے کر آئے تھے۔