آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر ایننیو مورریکونے انتقال کر گئے

July 08, 2020

آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر ایننیو مورریکونے انتقال کر گئے

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ کی مقبول فلموں کے آسکر ایوارڈ یافتہ اطالوی میوزک کمپوزر ایننیو مورریکونے انتقال کرگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق آسکر ایوارڈ یافتہ اطالوی میوزک کمپوزر ایننیو مورریکونےکی عمر 91برس تھی اور وہ روم میں انتقال کرگئے۔ایننیو مورریکونے 1928 میں روم میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 6 برس کی عمر سے ہی موسیقی لکھنا شروع کی جس کے بعد وہ کبھی نہیں رکے۔کمپوزر ایننیو مورریکونے نےکچھ ایسی دھنیں بنائیں جو مدتوں یاد رہیں گی۔