لاک ڈاؤن میں رعایت، کنگنا رناوت فیملی کو پکنک پر لے گئیں

July 08, 2020

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ کافی دنوں سے لاک ڈاؤن کے دوران ہر کسی نے اپنے گھر میں ہی وقت گزارا۔ وہیں اب جیسے ہی کچھ رعایتیں ملی ہیں، ویسے ہی سبھی کی زندگی دھیرے دھیرے پٹری پر لوٹ رہی ہے۔ گھر میں رہ کر اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارا۔ وہیں اب لاک ڈاؤن کھلتے ہی وہ اپنی پوری فیملی کو لے کر پکنک پر نکل پڑی ہیں۔ اس دوران ان کی فیملی کے کافی لوگ نظر آئے۔ وہیں پکنک میں کنگنا رناوت نے اپنے بھانجے سمیت ماں اور بہن کے ساتھ بھی خوب انجوائے کیا۔دراصل، حال ہی میں کنگنا رناوت ٹیم کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ان کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں کنگنا رناوت پہاڑوں، جھیلوں اور ہرے میدانوں کے درمیان خوب مستی کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس دوران کنگنا رناوت بے حد خوش نظر آرہی ہیں، وہ کبھی جھیل کے پانی کو چھو کر چلا رہی ہیں تو کبھی اپنے بھانجے کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزار رہی ہیں۔ ویڈیو میں کنگنا رناوت کے کئی بھائی بہن بھی نظر آرہے ہیں۔ وہیں سبھی نے مل کر اس فیملی پکنک کو اور بھی خاص بنا دیا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ کنگنا رناوت اپنی ماں کے ساتھ خوبصورت وادیوں کے درمیان مگن ہوکر ڈانس بھی کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چندیل بھی مستی کے موڈ میں نظر آئیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کنگنا رناوت کی ٹیم کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’کنگنا رناوت نے اپنی فیملی کے لئے پکنک آرگنائز کی۔ لاک ڈاؤن کے سبب ویلی میں کوئی بھی سیاح نہیں ہے، جس کے سبب انہیں آزادی اور شاندار ٹائم ملا، جو انہوں نے کئی برس سے نہیں دیکھا’۔واضح رہے کہ کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چندیل نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اس پکنک کی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا کیپشن لکھاکہ ’ہمارے والدین کےکہنے پر کنگنا رنات نے فیملی کے لئے پکنک پلان کی۔ وہ بارش آنے سے پہلے کے موسم کو انجوائے کرنا چاہتے تھے’۔ رنگولی چندیل نے اس آوٹنگ کو فیملی کے لئے بے حد اہم بتایا ہے۔