اووربلنگ اور لوڈشیڈنگ کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاج جاری

July 08, 2020

اووربلنگ اور لوڈشیڈنگ کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاج جاری

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کا کے الیکٹرک کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا اور بلنگ اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ احتجاجی دھرنے میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، خرم شیرزمان، آفتاب صدیقی، ڈاکٹر عامر لیاقت، جمال صدیقی، راجہ اظہر،ریاض حیدر،رابستان خان، اسلم خان ،علی جی جی، کریم بخش گبول، شاہنواز جدون، اکرم چیمہ جبکہ دھرنے میں جی ڈی اے کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے بھی شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے صارفین سے اربوں روپے وصول کئے لیکن اب بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ جائیں گے،الیکٹرک پر ذہنی اذیت دینے کے خلاف پینلٹی لگنی چاہیے ، جب تک یہ مثبت جواب تحریر میں نہیں دیں گے تب تک ہم یہاں رہیں گے ہم انہیں ایک ہفتے سے کہہ رہے ہیں کہ وعدے عوام کے سامنے کریں، یہ مطالبات ہم اپنی حکومت سے بھی کررہے ہیں شہزاد قاسم یہاں آئیں اور ہمارے ساتھ بیٹھیں ۔ پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک ہوش کے ناخن لے ،کے الیکٹرک نے کراچی والوں سے اربوں روپے لوٹے اور تحفے میں لوڈشیڈنگ اور اموات ملی، ہیٹ ویو میں مرنے والوں کے خون کی چھینٹے کے الیکٹرک پر جاتی ہیں سندھ کے حکمرانوں نے کراچی والوں کو پانی نہیں دیا ابراج گروپ کو کس سال میں معاہدہ دیا گیا، کس کو نشان امتیاز دیا گیا پیپلزپارٹی کی حکومت میں کے الیکٹرک کےظلم میں برابر کی شریک ہے۔