کے الیکٹرک مافیا گروپ بنتا جا رہا ہے، عامر خان

July 08, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے سینئر ڈٖپٹی کنوینر عامر خان نےکہا کہ کے الیکٹر ک مافیا گروپ بنتا جارہا ہے۔ گھنٹو ں گھنٹو ں مختلف حیلے بہانو ں سے بجلی بند رکھ رہی ہے،اگر کے الیکٹر ک نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو اسلام آبا د میں پا رلیمنٹ ہا ؤس کے سامنے ہما رے اراکین قومی وصوبا ئی اسمبلی وسینیٹ احتجاج کر ینگے،عامر خان نے کہا کہ ہم نے متعدد با ر کے الیکٹر ک کی انتظا میہ سے ملا قاتیں کیں جو بے نتیجہ رہیں بالکل اسی طر ح وفا قی حکو مت وزیر اعظم پاکستان وفا قی وزیر تو انا ئی عمر ایو ب سے بھی مطا لبات کر تے رہے لیکن اسکا بھی کو ئی حل نہ نکل سکا شدید گر می حبس اور کورونا کے با عث عوام کی زند گی پہلے ہی اجیرن ہو چکی ہے اس پر کے الیکٹر ک گھنٹو ں گھنٹو ں مختلف حیلے بہانو ں سے بجلی بند رکھ رہی ہے جو صورتحا ل کو بہت زیا دہ خراب کررہی ہے ان خیالا ت کا اظہا ر عامر خان نے منگل کو عارضی مر کز بہا در آبا د پرپر یس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئےکیا، اس موقع پر ڈپٹی کنوینر کنو ر نو ید جمیل ،مئیر کر اچی وسیم اختر ،وفا قی وزیر سید امین الحق ،اراکین رابطہ کمیٹی فیصل سبز واری ،خو اجہ اظہا ر الحسن ،عبد الو سیم ، زاہد منصوری ،خالد سلطان بھی موجود تھے ۔عامرخان نے کہا کہ ایسے علا قے جو 100فیصد بجلی کے بل اداکر رہے ہیں وہ بھی گھنٹو ں گھنٹو ں غیراعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ دیگر علا قے جس میں لیا قت آبا د ،نیو کراچی ، نا رتھ کر اچی ، لا نڈھی کو رنگی اور اورنگی ٹا ؤن کا برا حال ہے عامر خان نے مز ید کہا کہ بجلی کے نر خو ں میں 2روپے 85پیسے کا اضا فہ کیا گیا ہے جو عوام پر ظلم ہے جبکہ کے الیکٹر ک کو نیشنل گر ڈ سے 650میگا واٹ بجلی ملتی تھی جو ایم کیو ایم کی کاوشوں سے تقر یباً 800میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے لیکن عوام کو اس کا فا ئد ہ نہ پہنچ سکا ۔