ایف آئی اے کی کارروائی، چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار

July 08, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے سائبر کارئم سیل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی کے مطابق گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم فراز خان کو گرفتار کیا گیا،ایف آئی اے کے مطابق انٹرپول واشنگٹن سے خصوصی معلومات حاصل کر کے کراچی سے ریڈنگ ٹیم تشکیل دی گئی ،ملزم فراز خان نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک چائلڈ پورنوگرافی کے دھندے میں ملوث گروہ کا سرگرم رکن اور اس طرح کی کئی کارروائی میں ملوث ہے،ملزم نے مختلف ممالک جن میں انڈیا،امریکہ،چائنا،متحدہ عرب امارات،کینیڈا شامل ہیں کہ انٹرنیٹ یوزرس کے ساتھ ملکر کرواٹس ایپ،فیس بک اور میسنجر پر چیٹنگ گروپس بنا رکھے تھےجن میں چائلڈ پورنو گرافی کی ویڈیوز اور تصاویر شئیر کی جاتی تھیں ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ ملزم کا 5 روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔