آئی بی اے، طلبہ کو غیر استعمال شدہ فیسیں واپس کی جائیں گی

July 08, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی بی اے نے کووڈ 19 کے دوران مالی امداد کا منصوبہ تیار کرلیا ہے ، طلبہ کو فیس التوا / قسط منصوبوں کے لئے خصوصی اختیارات بھی مہیا کردیئے گئے ہیں، طلباء کے سرگرمی معاوضوں، امتحانات کے معاوضوں، ،سندھ کووڈ 19 ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 2020 کے تحت صوبہ سندھ کے متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کی جائے گی، طلباء کو ماہانہ فیس میں 20 فیصد کی حد تک کمی کی جائے گی، انسٹی ٹیوٹکے مطابق کووڈ 19 سے متاثرہ طلباء اور ان کے اہل خانہ کو امداد فراہم کرنے میں توجہ مرکوز کرکے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی نے متعدد اہم اقدامات اٹھائے ہیں، ان میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں، آنے والے تعلیمی سال 2020-21 کے لئے کووڈ 19 وبائی امراض سے متاثرہ طلباء کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے آئی بی اے نے اپنے مالی اعانت کے بجٹ میں 25 فیصد کا اضافہ کیا ہے، اس میں آئی بی اے کے مالی معاونت پروگراموں کے تحت تقریبا 30 30 فیصد کل وقتی طلباء کا احاطہ کیا جائے گا، بشمول اسکالرشپ ایوارڈ جس میں 25 سے 100 فیصد تک کی فیس ہوتی ہے۔