ڈاو میڈیکل یونیورسٹی میں مالی بحران، گریڈ 17 تا 22 کے ملازمین کو نصف تنخواہ ادا کی گئی

July 08, 2020

ڈاو میڈیکل یونیورسٹی میں مالی بحران

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی جانب سے گرانٹ نہ ملنے کے باعث ڈاو میڈیکل یونیورسٹی میں مالی بحران بحران پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ گریڈ 17 تا 22 گریڈ افسران کو جون کی مکمل تنخواہ کے بجائے نصف تنخواہیں ادا کی گئی ہیں جس سے ڈاو کے افسران، ڈاکٹرز اور اساتذہ میں سخت بے چینی پھیل گئی ہے، ڈاو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سعید قریشی نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہونے کے باوجود نچلے گریڈ کے ملازمین کو مکمل تنخواہیں ادا کردی گئی ہیں، جیسے ہی سندھ حکومت سے فنڈز ملے ہم باقی تنخواہ بھی جاری کردیں گے، انھوں نے کہا کہ فیڈرل ایچ ای سی سے گرانٹ کی ادائیگی معمول کے مطابق جاری ہے اس میں تاخیر نہیں ہوئی ہے۔