نیب نے ن لیگی رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر سے جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں

July 08, 2020

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر سے ان کے نام جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔نیب ذرائع نے بتایا کہ لیگی ایم این اے برجیس طاہر کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔احتساب بیورو لاہور نے برجیس طاہر سے اسلام آباد اور ننکانہ میں پراپرٹیز اور اکاونٹس اور اسلام آباد سیکٹر جی میں خریدے گئے فلیٹ اور پیمنٹ کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ان سے پوچھا گیا ہے کہ جی 10 اسلام آباد میں فلیٹ نمبر کے عدالتی کاروائی سے متعلق آگاہ کیا جائے۔