ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روکنے کی مذمت

July 08, 2020

اسلام آباد (این این آئی) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روکنے کی مذمت کردی ہے ۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روکنا تعصبانہ اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے لہذا مندر کی تعمیر روکنے کا فیصلہ فوری واپس لیاجائے۔ تنظیم کے مطابق پاکستان میں ہر ایک کومذہبی آزادی یاعقیدے کا حق ہے ، اور اس حق کی آئین پاکستان میں ضمانت دی گئی ہے۔ پاکستان کومذہبی آزادی کے حق کی ضمانت دیناعالمی ذمہ داری بھی ہے۔