ایغور مسلمان چین کیخلاف نسل کشی کا مقدمہ عالمی عدالت لے گئے

July 08, 2020

دی ہیگ(اے ایف پی)جلا وطن ایغور مسلمانوں نے چین کیخلاف نسل کشی کی تحقیقات کیلئے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے رجوع کیا ہے،اے ایف پی کے مطابق ہیگ میں انسانیت کیخلاف جرم اور نسل کشی کا مقدمہ پیش کرتے ہوئے ایغور برادری کی جانب سے عالمی عدالت کے پراسیکیوٹر کو بھاری ڈوزیئر پیش کیا،ثبوت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے 10 لاکھ ایغور جن میں اکثریت مسلمانوں کی ہے انہیں کیمپوں میں بند کردیا گیا جبکہ خواتین کی زبردستی نسبندی بھی کی جارہی ہے،ترکستان کے وزیراعظم کے صالح ہدایار نے نے کہا کہ آج یہ ہمارے لیے ایک تاریخی دن ہے۔