اسٹاک مارکیٹ،تیزی کا رجحان برقرار،انڈکس میں 171؍ پوائنٹس کا اضافہ

July 08, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے مالی سال کے آغاز پر شروع ہونے والی تیزی کا رحجان برقرار ، کے ایس ای100انڈیکس میں 171پوائنٹس کا اضافہ ،مارکیٹ سرمایہ کاری مالیت 29ارب 52کروڑ 55لاکھ روپے بڑھ گئی۔52.53فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری حجم بھی گذشتہ روز سے زیادہ رہا۔