چین کا سی پیک منصوبے پر وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیر مقدم

July 08, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سی پیک منصوبے پر وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے کہا کہ یہ پراجیکٹ پاکستان کی ترقی میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔ بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان لی جیان ژائو کا کہنا تھا کہ سی پیک پراجیکٹ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا نقطہ آغاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کو زبردست طریقے سے آگے بڑھانے کا باعث بنے گا۔