وکیل غیرحاضر، نثار مورائی کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

July 08, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تین رکنی بینچ نے فشریزکےسابق چیئرمین نثار مورائی کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔ منگل کو سماعت کے موقع پرنیب کےتفتیشی افسر نےریکارڈ عدالت میں پیش کردیاتاہم نثارمورائی کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے جسکی وجہ سےسپریم کورٹ نےدرخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔