کچھ لوگ اپنے ذاتی کاموں کیلئے میرا نام استعمال کرتے ہیں‘ رضا ربانی

July 08, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ان کا نام استعمال کرتے ہوئے اپنے ذاتی کاموں کی تکمیل کے لئے ادارے سے رابطہ کر رہے ہیں جن سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں سے کہا ہے کہ اس طرح کے کسی بھی مسئلے میں پہلے ان سے تصدیق کر لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی کام کے لئے اپنی ذاتی حیثیت کے استعمال سے گریز کرتا ہوں۔