پلاسٹک کی تھیلی کا استعمال جرم، 20سے 50ہزارتک جرمانہ ہو گا

July 08, 2020

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)محکمہ ادارہ تحفظ ماحولیات کے ایک حکمنامہ کے مطابق بلوچستان انوائر نمنٹل پر وٹیکشن ایکٹ 2012ء فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے۔ جس کی رو سے پلاسٹک کی تھیلوں کا استعمال،خرید وفروخت تیاری اور ترسیل BEEPA قانون کے سکیشن نمبر (۱) 25(2012) کے تحت قانوناً جرم ہے خلاف ورزی کرنیوالوں کو مبلغ20 ہزارسے 50ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔