ٹریفک وارڈن نے بیوی ماردی، رقم تنازع پر بھی ایک شخص قتل

July 08, 2020

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ میں ٹریفک وارڈن نے مبینہ طور پرفائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق منگل کوٹریفک وارڈن احمدفراز نے گھریلو جھگڑے پراپنی اہلیہ خدیجہ کوگولی مارکرموت کے گھاٹ اتاردیا۔ملزم نے بعدازاں وقوعہ کوخودکشی قراردینے کی کوشش کی ۔پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس کاکہناہے کہابتدائی تحقیقات کے مطابق وجہ عناد مقتولہ کا اپنے شوہر ٹریفک وارڈن کے ساتھ گھریلو جھگڑا ہے۔مقتولہ خدیجہ کے قتل کامقدمہ اس کے بھائی صداقت کی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر احمد فراز اوردیور خرم کے خلاف درج کیاجارہاہے۔پولیس نے ملزم احمد فراز کوتحویل میں لے لیا ہے ۔تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں لین دین کے تنازع پرایک شخص کوقتل کردیاگیا۔ جب کہ تھانہ صدربیرونی کے علاقہ سے ایک نامعلوم شخص کی ڈیڈباڈی ملی ۔ پولیس کو وزیرعالم نے بتایاکہ عثمان اور اس کا نامعلوم دوست جو میرے بھائی کیساتھ رنگ کرنے کا کام کرتے ہیں اورجن کا میرے بھائی شیخ ایوب کیساتھ رقم کے لین دین کاتنازع چل رہا تھا نے آکرمیرے بھائی کوباہر بلوایا ، باتوں باتوں میں ان کی تلخ کلامی کی آوازیں سن کر میں اور خالہ زاد شیخ ریاض باہر آئے تو میرا بھائی شیخ ایوب ان کے ساتھ جا رہا تھا اس نے جاتے ہوئے کہا کہ میں تھوڑی دیر بعد واپس آتا ہوں۔صبح پتہ چلا کہ شیخ ایوب کی نعش مسجد سیالکوٹی کے پاس نالے میں پڑی ہوئی تھی مجھے قوی یقین ہے کہ میرے بھائی شیخ ایوب کوعثمان اور اسکے نامعلوم دوست نے تیز دھار آلے سے قتل کیا ۔ادھرتھانہ صدربیرونی کے علاقہ دھمیال گاؤں سے ملنے والی نامعلوم شخص کی ہسپتال منتقل کردی گئی ،ہسپتال ذرائع کے مطابق مرنے والے کی عمرچالیس بیالیس سال معلوم ہوتی ہے اوروہ حلئیے سے نشے کاعادی معلوم ہوتاہے۔تھا نہ کورال کے علا قے میں گنگال سٹاپ کے قریب گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ۔فخر عباس نے پولیس کو بتایا کہ میرا والد موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ نا معلوم گاڑی نے ہٹ کیا جس سے ا ن کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے نامعلوم گا ڑی کے ڈرائیور کے خلاف قتل خطا ء کا مقدمہ درج کر لیا۔