شہری 28 موٹرسائیکلوںدو گاڑیوں سے محروم، ڈکیتی و چوری کی 33 وارداتیں

July 08, 2020

راولپنڈی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری دوگاڑیوں،28موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائل فونز،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔ تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ شاہین ٹاون میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات میں دومسلح ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے ،25ہزارروپے مالیت کے کالنگ کارڈزاور12 موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ گنج منڈی نے 59ہزار اور 2 موبائل چھیننے، تھانہ پیرودھائی نے 55ہزار اور 2 موبائل فون چھیننے، موبائل اور 15ہزار ، اے ٹی ایم اورشناختی کارڈکا حامل پرس چھیننے، تھانہ وارث خان نے جھمکے وزنی ڈیڑھ تولہ چوری، کارخانے سے یوپی ایس اور بیٹری چوری، تھانہ نیوٹاؤن نے 35ہزار 300اور موبائل چھیننے، نقدی کا حامل پرس چھیننے، موبائل فون چھیننے، 3موبائل ، بینک کارڈ اور 15ہزار روپے چوری، نصف درجن موبائل فون چھیننے، موبائل فون چوری، تھانہ صادق آباد نے موبائل چوری، لیپ ٹاپ چوری، تھانہ کینٹ نے موبائل چھیننے،تھانہ نصیرآباد نےموبائل اور 13ہزار 500چھیننے، موبائل چھیننے،موٹر سائیکل چھیننے، دکان کے تالے توڑ کر 22موبائل اور14ہزارروپے چوری، دکان سے اوزار اور مشینیں چوری ، تھانہ ریس کورس نے ایل سی ڈی چوری، تھانہ مورگاہ نے 1600روپے چھیننے، 60ہزا رروپے وضروری کاغذات چھیننے، تھانہ جاتلی نے 50ہزاراور پانچ تولے طلائی زیورات چوری،تھانہ صدربیرونی نے موبائل ، 7ہزار اور شناختی کارڈ کاحامل پرس چوری، سرراہ موٹر سائیکل اور موبائل چھیننے، تھانہ روات نے 4تولہ سونا چوری، موبائل فون مالیتی اڑھائی لاکھ روپے چھیننے،تھانہ چونترہ نے تین افراد سے 85 ہزار روپے ودیگر سامان لوٹنے، دریں اثناء شالیمار پولیس نے کمپنی کی رقم 1 لاکھ 26 خوردبرد کرنے، لوہی بھیر اور تر نول پولیس نے لاکھوں کےچیک ڈس آنر کے مقدمات درج کر لیے۔ تھا نہ بھارہ کہو نے چوری شدہ کار بر آمد کر لی۔