ٹماٹر مزید مہنگا، 120روپے کلو ، دودھ، دہی کے بھی من مانے نرخ

July 08, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)منگل کو زندہ برائلر15روپے کمی کے بعد210روپےفی کلو فروخت کیا گیا جبکہ ٹماٹر مزید بیس روپے مہنگا ہوکر120روپے تک پہنچ گیا ۔ مٹر200رروپےکلو ہی رہے۔بھنڈی اورٹینڈا سو روپے کلو،کریلا،شملہ مرچ،توری اورگوبھی80روپےفی کلو،گھیا، بینگن، 60 روپے کلو،پیاز پچاس روپے جبکہ آلو ستر روپےکلو رہے۔ادرک بدستور سو روپے پائو اور لہسن ستر روپے پائو رہا،لیموں150روپے کلو،سبز مرچ 80روپے کلو،آڑو200روپے کلو،آم سندھڑی 180/200روپے کلو،آلوبخارا بڑا400جبکہ درمیانہ300روپے کلو،خوبانی بھی اسی طرح اچھی300اور درمیانی200روپے کلو بکی،کیلا سو روپے درجن رہا۔تیسرے درجے کی الیچی بھی 250 روپے کلو بیچی گئی۔دودھ کھلا فی لٹر 120روپے تک مل رہاہےجبکہ دہی130روپے تک کلو بیچی جارہا ہے۔ سرکاری ریٹ کھلا دودھ لٹر90روپے جبکہ دہی فی کلو105روپے ہے۔ چینی 70روپے کلو کی بجائے اول تو مل نہیں رہی اگر کوئی دکاندار دے بھی تو85/90روپےکلو بیچ رہا ہے۔