اندھے قتل کی واردات کاسراغ دونوعمرکزن ملوث نکلے

July 08, 2020

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تھانہ نصیر آباد پولیس نےاندھے قتل کی واردات کاسراغ لگاکر2 ملزموں کو گرفتارکرلیا،مبینہ قاتل دونوعمرکزن نکلے ۔ ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ نصیر آباد پولیس کودو روز قبل بھاٹہ چوک سے رضوان اللہ خان کی پھندہ لگی نعش ملی تھی ۔پولیس نے سلیمان خان اور ساجد خان کوگرفتارکرلیا، ملزم سلیمان خان نے بیان دیا کہ مقتول رضوان اللہ خان نے متعدد بار اسے جنسی زیادتی کانشانہ بنایا،اس رنجش پر اُس نے اپنے کزن ساجد خان کے ساتھ ملکر اُسے قتل کیا،ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان قتل کے بعد خیبر پختونخوا فرار ہو گئے تھے۔