کار چوری میں ملوث 4افراد گرفتار، 8 گاڑیاں برآمد

July 08, 2020

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) انٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نےکا ر چوری کی وارداتو ں میں ملوث بین الصوبا ئی دو گینگز کے چارملزمان گرفتارکر کےملزمان کے قبضہ سے8 چوری شدہ اور چھینی گئی گاڑیاں برآمد کر لیں ۔ابتدائی تفتیش کے دوران کا ر چور گر وہ نے جڑ واں شہر وں سے گا ڑ یا ں چوری کر کے خیبر پختو ن خوا میں فروخت کر نے کا انکشاف کیا۔ انچار ج کا ر سیل سب انسپکٹر لیا قت علی کی زیر نگر انی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزموں میں زبیر خا ن ، محمد وحید ، کامر ان،ظہور خا ن شامل ہیں ۔