ڈ ینگی و پو لیو خاتمہ کیلئے معمول سے ہٹ کر کا م کرنا ہوگا، کمشنر

July 08, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمود نےکہا ہے کہ ڈینگی وباء کے مسئلے کا حل صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ہمیں اس کی و جو ہات کا علم ہو۔انہوں نے چاروں اضلا ع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنے اپنےضلع کو ڈ ینگی و پو لیو سے پا ک رکھنے کے لئے رو ٹین سے ہٹ کر کا م کر نے کی ضرورت ہے۔ کمشنر آفس میں انسداد ڈینگی و پو لیوکے جائزہ اجلاس میں انہوں نے ہدا یت کی کہ رضاکارانہ کام کر نے والی ٹیموں کی حوصلہ افز ائی کے لئے ان کے بل کی فوری کلیئر نس کو یقینی بنا یا جائے اور نان اٹینڈد کو ر یفو زل کیسز میں ہر ممکن حد تک کمی لائی جائے۔کمشنر راولپنڈی نے انسدادڈ ینگی سرگر میوں کا جا ئزہ لیتے ہو ئے کہا کہ کسی بھی قسم کی کو تا ہی یا سستی بردا شت نہ کی جائے اور ڈ ینگی ایس او پیز پر ز یرو ٹا لرنس پا لیسی اپنائی جائے۔