کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ، فزیبلٹی سٹڈی نیسپاک کو ایوارڈ

July 08, 2020

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے) آرڈی اے نے کچہری چوک ری ماڈلنگ مجوزہ منصوبہ کی فزیبلٹی سٹڈی کا کام نیسپاک کو ایوارڈ کر دیا۔ انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کے حکام کے مطابق سب سے کم فنانشل بڈ نیسپاک کی طرف سے ساڑھے آٹھ ملین روپے کی آئی تھی جس پر گزشتہ روز آرڈی اے نے یہ کام نیسپاک کو ایوارڈ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ نیسپاک اس منصوبے کا ڈیزائن تیار کر نے کے ساتھ ساتھ پی سی ون تیار کرے گا۔ اربوں روپے کے کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی میں طے ہو گا کہ یہاں پر فلائی اوورز بنیں گے یا پھر انڈر پاسز بنیں گے۔ ڈیفنس چوک کے مجوزہ منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی کے حوالے سے پری کوالیفیکیشن کا پراسس جاری ہے ، اس منصوبہ کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 15ملین روپے رکھے گئے ہیں۔