پی ایچ اے کو تشہیری بورڈز فیس وصولی حقوق کی نیلامی میں ناکامی

July 08, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی کو رواں مالی سال 2020-21ءکیلئے سکائی لائنزتحصیل مری، میٹر وکارپوریشن راولپنڈی کی یونین کونسل ایک تا46اور 70تا 93تک میں تمام تشہیری بورڈز کی فیس وصولی کے حقوق میں کی نیلامی میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، نیلامی کی ابتدائی بولی تقریباً ساڑھے تیرہ کروڑ روپے مقرر تھی، نیلامی کیلئے دو دن مقرر تھے مگر کسی ایک بھی کنٹریکٹر نے اس میں حصہ نہ لیا، اس کیلئے پی ایچ اے حکام نے دوبارہ بولی 15جولائی کرانے کا فیصلہ کیا ہے اگر اس تاریخ کو بھی بولی کامیاب نہ ہو سکی تو پھر 22جولائی بولی ہو گی۔ پی ایچ اے نے اپنے کنٹرول ایریاز میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور مری میں ایڈورٹائزمنٹ ٹھیکہ ایک سال بذریعہ نیلام عام دینے کیلئے 6اور 7جولائی کی تاریخیں مقرر کی تھیں۔