کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 44کاروباری مراکز سر بمہر

July 08, 2020

راولپنڈی، اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے خصوصی نامہ نگار)کورونا ایس او پیز کی منگل کو راولپنڈی ڈویژن میں75خلاف ورزیوں پر 38 کاروباری مراکز کو سربمہر کردیا گیا۔83ہزارپانچ سو روپے کے جرمانے بھی کئے گئے۔52گاڑیاں بند کی گئیں۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کے مطابق ضلع راولپنڈی میں31خلاف ورزیاں پائی گئیں۔43ہزارپانچ سوجرمانہ 11دوکانیں ومارکیٹس سیل کی گئیں۔سیکرٹری آر ٹی اے مہر غلام عباس ہرل کی سربراہی میں ٹرانسپورٹ ایس او پیز اور کرایوں کے حوالے سے خلاف ورزیوں پرموقع پر 47ہزارروپے جرمانہ بھی کیا گیا۔اسلام آباد میں بھی کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے جاری کیے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کے الزام میں منگل کو 21900 جرمانہ اور 6دکانیں سیل کی گئیں جبکہ گراں فروشی کے مرتکب 85 دکانداروں کو مجموعی طور پر19ہزار جرمانہ کیا گیا، 25پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے چالان کیے گئے ۔