کورونا کے دوران ڈیوٹی کرنیوالے انفورسمنٹ عملہ کے لئے اعزازیہ

July 08, 2020

اسلام آباد( نیو ز ر پورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نےکوروناوائرس پھیلائو کے دنوں میں ڈیوٹی کرنے والے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملہ کیلئے اعزازیہ دینے کی منظوری دےدی ۔یہ اعزازیہ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور نچلے عملہ کو دیا جا ئے گا جن کی تعداد 38 ہے۔بعض ملازمین نے اعتراض کیا ہے کہ انہیں اعزازیہ سے محروم کر دیا گیا ہے۔