انجینئرنگ یونیورسٹی کےملاز مین کی کٹو تی واپس،وزیر اعظم مستقل حل تلاش کریں،ٹی ایس اے

July 08, 2020

لاہور ( خبر نگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے ملازمین کی کٹوتی کی گئی تنخواہ ادا کردی گئی ہے۔ مزید برآں لاہور پریس کلب میں ترجمان ٹی ایس اے ڈاکٹر تنویر قاسم نے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر اویس ارشد کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت یوای ٹی کے مالی بحران کا مستقل بنیادوں پر حل تلاش کرے گی ۔ وزیر اعظم عمران خاں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ یوای ٹی کے لیے بیل آؤ ٹ پیکج کا اعلان کریں۔