گورنرسے صوبائی وزراء کی ملاقات،یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے 2سینڈیکیٹ ناموں کی منظوری

July 08, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمد سرورسے صوبائی وزراء انصر مجید نیازی اور حافظ ممتاز احمد نے ملاقات کی ۔ بعدازں،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے سکھ کیمونٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر انہوں نے فاروق آباد ٹرین حادثہ پر اظہار تعزیت کیا۔ دریں اثناء گورنر نے سمریوں کی منظوری دیتے ہوئے ڈاکٹر شگفتہ عندلیب اور پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم سعید کو تین سال کے لئے ممبر سنڈیکیٹ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور تعینات کئے جانے کی منظوری بھی دی۔