ملازمین کومیرٹ پرتمام سہولتیں فراہم کرینگے،ڈی جی پی ایچ اے

July 08, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر) پی ایچ اے ایمپلائز یونین کے وفد کی ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا سے ملاقات کی ۔ ایمپلائز یونین نے اپنے مطالبات پیش کئے ۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا نے یونین کو یقین دہانی کروائی کہ پی ایچ اے اپنے ملازمین کو آئین اور قانون کے مطابق میرٹ پر بنیادی سہولیات فراہم کرے گا۔یونین کے تمام مطالبات کا ازسر نو جائزہ لے کر ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے کے مالی معاملات کو مدنظر رکھ کے تمام فیصلے میرٹ پر کیے جائیں گے ۔