محکمہ سوشل سکیورٹی میں17 انسپکٹرز ،2 سب انسپکٹرزکے تقرر وتبادلے

July 08, 2020

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) محکمہ سوشل سکیورٹی پنجاب بھر کے مختلف دفاتر میں میں تعینات 17 انسپکٹرز اور 2 سب انسپکٹرز کو آفس سپریٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔سوشل سکیورٹی کے مختلف ڈائریکٹوریٹ میں تعینات عمر ریاض، فیاض الحسن، ذوالفقارعلی، سید اخلاق حسین، شعیب احمد اور گلزار احمد کی ترقی کر دی گئی۔ ارشد محمود، محمد اکبر طاہر، شبیر احمد، سید عقیل عباس، اسحاق احمد، انوارالحق، محمد ریاض، عبدالستار، عامر سہیل، ارشد عطاء، آصف نواز، مرتضٰی بیگ اور ابرار احمد ڈوگر کی ترقی کے بعد ان افسران کے پنجاب بھر میں مختلف اسامیوں پر تبادلے بھی کر دیئے گئے۔