عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کااجلاس

July 08, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی اور علماء کا مشاورتی اجلاس پیرمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں مولانا عزیزالرحمن ثانی، قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا علیم الدین شاکر، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود،مولانا سید عبداللہ شاہ، مولانا سعید وقار، مولانا زبیر جمیل، مولانا جنید بخاری، شاہد اسرار صدیقی سمیت کئی علماء کرام نے شرکت کی ۔اجلاس میں مندر کی تعمیر کے حوالہ سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے موقف کی بھرپور انداز میں تائیدکی گئی۔، اور وفاق المدارس کے فیصلوں کی بھی مکمل طورپر تائید کی گئی۔ علماء نے کہا کہ ہم اپنے اکابر پر سوفیصد اعتماد ہے۔ شاہدرہ کے لیے مولانا قاری شبیرحمد عثمانی، مولانا شکیل احمدنفیسی، قاری محمداقبال،مولانا سید جنید بخاری پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو کہ تحفظ ختم نبوت کے حوالہ سے کام کرے گی۔ نیز اجلاس میں شاہدرہ اور لنڈا بازار میں اجلاس منعقد کرکا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناعزیزالرحمن ثانی نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ؐ کی ذات اقدس کے چوکیدارہیں۔ 295-Cناموس رسالت ایکٹ کی حفاظت ازحد ضروری ہے ۔اجلاس میں مقامی طور پر کانفرنس کی تیاری کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔