جنرل پریکٹیشنرز کے وفد کی پی ایم اے عہدیداران سے ملاقات

July 08, 2020

لاہور ( جنرل رپورٹر ) جنرل پریکٹیشنرز کے نمائندوں نے پی ایم اے لاہور کے عہدیداران کے ساتھ ملاقات کی۔اجلاس کی صدارت صدر پی ایم اے لاہور میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی نے کی۔ اجلاس میں پروفیسر شوکت محمود کی طرف سے فیملی فزیشنز کے بارے میں دیئے گئے بیان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔