پنجاب پبلک سروس کمیشن کے دفاتر آج سے دوبارہ کھل جائیں گے

July 08, 2020

لاہور(جنرل رپورٹر )کورونا کی وجہ سے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تمام بند کیے گئے دفاترآج سے دوباہ کھل جائیں گے ۔ منسوخ ہونے والے انٹرویوزکا سلسلہ 13جولائی سے شروع کیا جائے گا۔ انٹرویوز پر تعینات تمام افسران کو آج سے ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئی۔پبلک سروس کمیشن کے ہیڈ آفس اور تمام ریجنل دفاتر میں سٹاف کو حاضری یقینی بنانےکا بھی کہا گیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر صرف دو اوقات کار میں 15 امیدواران کے انٹرویوز لیے جائیں گے۔انٹرویوز کمیٹیوں میں آٹھ امیدوار صبح 10 بجے جبکہ سات امیدوار دوپہر ساڑھے 12 بجے پیش ہو سکیں گے۔ امیدوارن اور متعلقہ محکمہ کے نمائندوں کیلئے ماسک کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے۔پبلک سروس کمیشن میں کام کرنیوالے افسران کے ماسک نہ پہننے کی صورت میں غیر حاضری لگا دی جائے گی۔