بارکھان :دو گروپوں میں تصادم، پتھر لگنے سے ایک شخص ہلاک

July 08, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بارکھان میں معمولی تکرار پردو گروپ میں تصادم پتھر لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق بارکھان کےعلاقے دبہ میں گزشتہ روز دو گروپ میں معمولی تکرار پر تصادم ہوا جس میں پتھروں سے ایک دوسرے پر حملہ کیا سر پر پتھر لگنے سے پائند خان جان بحق جبکہ خان محمد زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔