تحریک بحالی بی ایم سی کی حمایت میں ایپکا کا دفاتر میں تالہ بندی کا اعلان

July 08, 2020

کوئٹہ(پ ر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر داد محمد بلوچ کی کال پر تحریک بحالی بی ایم سی کی حمایت اور عبداللہ خان صافی کی معطلی وائس چانسلر بی ایم سی کیخلاف پورے بلوچستان کے دفاتر میں مکمل تالہ بندی کا اعلان‘ آج بیشتر اضلاع میں مظاہرےکئے گئے جن میں خضدار قلات خاران زیارت نصیر آباد جعفر آباد لورالائی کوہلو و دیگر شامل ہیں۔اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بی ایم سی کالج کی پرانی حیثیت بحال کرکے ملازمین کوذہنی کوفت سے نجات دلائی جائے۔ درایںاثناء ایپکا کوئٹہ کے زیر اہتمام بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی جلسہ ہوا۔ جس میں ایپکا کوئٹہ کے کارکنوں، ڈاکٹرز،وکلاء اورطلباء نے شرکت کی ۔ مظاہرے سے ایپکا بلوچستان کے صدر دادمحمد بلوچ ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری یونس خان کاکڑ تحریک بحالی بی ایم سی کے چیئرمین حاجی عبداللہ خان صافی ،مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ مقصود ڈومکی، وکیل رہنماءسہیل راجپوت،ایپکا کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری، بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی کے دائود بلوچ، محمد عارف مینگل، حافظ امان اللہ زہری، بورمحمد بازئی، نیشنل پارٹی کے ملک نصیر شاہوانی، بی ایس او کے چیئرمین زبیر بلوچ ریڈ ورکر کےکریم اور ایپکا کے صوبائی رہنماء بور محمد بازئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گرفتاریوں ،ملازمت سے معطلی اور تنخواہوں کی بندش کے باوجود تحریک بحالی بی ایم سی کاجاری رہنا ملازمین کی کامیابی ہے۔حکومتی بے حسی، بی ایم سی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی، عبداللہ خان صافی کی معطلی بی ایم سی ایکٹ میں ترمیم نہ کرنے تک بلوچستان کے تمام سرکاری دفاتر میں قلم چھوڑ احتجاج کیا جائیگا اگر ہمیں مزید مجبور کیاگیا تو وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے دھرنا دینگے۔