نصف صدی گزر گئی اب بھی بس اڈہ سے محروم ہیں‘تفتان ٹرانسپورٹرز

July 08, 2020

کوئٹہ(پ ر)تفتان ٹرانسپورٹرزکا اجلاس حاجی اللہ بخش بادینی کی صدارت میں ہوا جس میں حاجی عبدالمالک محمد حسنی، محمد اکرم محمد حسنی، حاجی عبدالقادر محمد حسنی، حاجی محمد گل محمد حسنی، محمد نعیم محمد حسنی، حاجی عبدالغفار بادینی، نور بادینی، حاجی شفیع محمد بادینی، حاجی اختر مینگل، حاجی نور جان مینگل، حاجی معاذ اللہ پرکانی، حاجی محمد خان سمالانی، حاجی میر احمد سمالانی، سعیداحمد سمالانی، حاجی احمد شاہ بڑیچ، حاجی عبدالقادر، حاجی غلام سرور بڑیچ، عبدالقدوس بڑیچ، حاجی عبدالصمد رودینی، مقبول احمد رودینی، چنگیز لہڑی، شاہد لہڑی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ نصف سے زائد عرصے سے ٹرانسپورٹ چلا رہے ہیں مگر افسوس آج تک ہم بس اڈے سے محروم ہیں۔ 1987ء میں پولیٹیکل ایجنٹ نے ٹائون شپ تفتان میں بنائی اس میں بس اڈہ کیلئے پانچ سو ایکڑ زمین مختص کی گئی اور اڈہ کیلئے بھی زمین مختص کی گئی 2002ء میں پرانا بازار تفتان نیا بازار میں شفٹ ہوا اور بس اڈے کیلئے مختص زمین پر قبضہ کرلیا گیا اس کے بعد ہم نے مایوس ہوکر حکام بالا سے اپیل کی تو انہوں نے ہماری درخواست پر نظرثانی کرتے ہوئے پانچ ایکڑ زمین بس اڈہ تفتان کیلئے منظور کی۔ 2013ء میں لیز آرڈر جاری ہوا اور اب تک تفتان انتظامیہ نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی لہٰذا حکام سے اپیل ہے کہ ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کیا جائے۔