نصیرآباد ڈویژن میں قیام امن یقینی بنایاجائے‘ جمعیت نظریاتی

July 08, 2020

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدجاجی عبدالستارشاہ چشتی صوبائی معاون کنونیئر محمد لطیف مجاہد ضلع صحبت کے کنونیئرمحمد مراد گولہ محمد بخش مینگل نذیراحمد گولہ نظام الدین گولہ اورفتح محمد بنگلزئی کہاہے کہ حکومت کی بے حسی اوربے بسی سے نصیرآباد ڈویژن خصوصاً جعفرآباد صحبت پور کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے چوری ڈکیتی روزکامعمول بن چکے ہیں جرائم پیشہ عناصر بدامنی پھیلارہے ہیں جس پر حکومت خاموش ہے جو ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے رہنماؤں نے کہاکہ عوامی نمائندوں کو صرف الیکشن میں علاقے اورعوام یاد آتے ہیں مسائل پر توجہ نہ دینے سے وہ گمبھیر شکل اختیار کرچکے ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ قیام امن اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔