آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا‘ ن لیگ

July 08, 2020

کوئٹہ ( پ ر )پاکستان مسلم لیگ(ن ) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال، صدر تحصیل نا نا صاحب میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،نثار اچکزئی،صمد مینگل،حیدر اچکزئی، ذاکر بنگلزئی، ارباب اقبال، لیاقت راجپوت، غلام آغا،شنوگل،رفیع اللہ طوفان، شاہ مسعود،ملک پائند خان کاکڑ نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کوئٹہ ڈویژن کے تمام پارٹی ورکروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلدیاتی وجنرل الیکشن کی بھر پور تیاریاں شروع کردیں۔مسلم لیگ(ن) سیاسی میدان کسی کیلئے خالی نہیں چھوڑے گی اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔جماعت ثابت کرے گی کہ وہ عوام کی نمائندہ جماعت ہے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے اور پارٹی صوبے اور کوئٹہ ڈویژن کے مسائل پر کسی سے سمجھوتہ نہیں کرے گی۔