بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام: 90افسران سے 1کروڑ روپے سے زائد وصول

July 08, 2020

کوئٹہ(این این آئی)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غیرقانونی طور پر رقم حاصل کرنے والے 90افسران سے 1کروڑ روپے سے زائد رقم ریکو ر کرلی گئی جبکہ 2افسران کے خلاف مقدمہ درج کرادیاگیا۔ایف آئی اے ذرائع نے ”این این آئی‘ ‘ کو بتایا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت غیرقانونی طور پر اپنے آپ کو غریب ظاہر کرکے رقم حاصل کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف انکوائری کا سلسلہ جاری ہے۔