شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر چیچڑ سپرے پوائنٹ قائم کرنے کا فیصلہ

July 08, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے کہا ہے کہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر جانوروں کے لئے چیچڑ سپرے پوائنٹ قائم کئے جائیں گے۔حکومت پنجاب نے کورونا سے بچاؤ کے لئے عید الاضحیٰ پر منڈی مویشیاں شہری حدود سے باہر لگانے کا حکم دیا ہے۔تمام ڈپٹی کمشنرز شہر سے باہر سیل پوائنٹس مقرر کریں اور منڈیوں کا لے آؤٹ کمشنر آفس جمع کروائیں۔ شہر سے 2 سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر سیل پوائنٹس قائم کئے جائیں اور رش کنٹرول کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ سیل پوائنٹس کی نشاندہی کی جائے۔کمشنر شان الحق نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت پر سخت پابندی عائد ہوگی اور ایسا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔کسی شہری کو ماسک کے بغیر سروس فراہم نہیں کی جائے گی جبکہ بزرگ افراد اور بچوں کو منڈیوں میں لانے پر پابندی عائد ہوگی۔