پولیس تھانوں کی عمارات کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے ‘آر پی او

July 08, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ عوام میں پولیس کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کیلئے پولیس تھانوں کی عمارات کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے جبکہ پولیس کی گاڑیوں کو بھی فیلڈ کے تقاضوں کے مطابق فعال کیا جارہا ہے تاکہ پولیس کی کارکردگی میں اضافہ کیا جاسکےان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آر پی او آفس میں منعقدہ لاء اینڈ آرڈر کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وسیم احمد خان نے کہا کہ ملتان ریجن میں متعدد پولیس منصوبوں پر کام مکمل ہوچکا ہے جن کا آئی جی پنجاب جلد دورہ ملتان کے دوران افتتاح کرینگے۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ تھانے کی سطح پر فرنٹ ڈیسک کو مکمل فعال اور مقدمات کا سو فی صد اندراج یقینی بنایا جائے ۔