متحدہ فلاح و صلاحی کمیٹی بابوزئی کے عہدیداران کا احتجاجی مظاہرہ

July 08, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر) متحدہ فلاح و صلاحی کمیٹی بابوزئی کے عہدیداران نے مبینہ طور پرخوانین اور پولیس کے مظالم کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر پولیس اور خوانین کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین نے ان کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔مظاہرے کی قیادت علی خان نے کی ۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ اہلیان بابوزئی پر امن شہری ہے اور جدی پدری زمینوں کے مالکان ہییں جسمیں زیادہ زمینیں خوانین کی قبضہ میں ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمارے اباواجداد سے لیکر آج تک یہ ظالم عناصر مختلف حربوں سے ہم پر ظلم کر رہے ہیں اور ہمیں پھنسوانے کیلئے من گھڑت کیسز بنا کر تنگ کیا جاتا ہے اور اب نوبت یہاں تک اپہنچی کہ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے متعدد بار اس حوالے سے اعلیٰ حکام کو درخواستیں بھی دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بابوزئی کے خوانین سے اور پولیس کے مظالم سے نجات دلائی جائی جبکہ ہماری زمینیں وگزار کرانے کیساتھ ساتھ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے