بچے کے ساتھ نازیبا حرکات پر دکاندار کیخلاف مقدمہ درج

July 08, 2020

پشاور (کرائم رپورٹر )تھانہ تہکال پولیس نے بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے اور بد فعلی کی کوشش کرنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔کار پینٹر شاید خان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کا چھ سالہ بیٹا سیف اللہ ٹافیاں خریدنے کے لئے بصیر خان کی دکان پر گیا تھا جس پر دکاندار نے اسے سو روپے دے کر اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیے اور اس کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی تاہم بچہ پیسے دکان میں پھینک کر فرار ہو گیا اور گھر آکر والدین کو بتایا جب وہ دکاندار کو گلا دینے کے لئے کیا تو دکاندار نے اس کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کر دی پولیس نے دکاندار کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔