دولہا دلہن میں مودی پر اختلاف، شادی منسوخ

July 08, 2020

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک جوڑے کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی کو لے کر اختلافات تھے جس کی وجہ سے ان کے درمیان جھگڑا ہوا اور انہوں نے اپنی شادی ہی منسوخ کردی۔

شادی کرنے والے جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کے اخراجات سے متعلق بات چیت کے لیے ملاقات کی تو اس دوران انہوں نے بھارت کی حالیہ معاشی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

دُلہن سرکاری ملازم بھی تھی جو کہ بھارت کی معاشی صورتحال کا ذمہ دار وزیراعظم نریندر مودی کو ٹھہرا رہی تھی جب کہ لڑکا نریندر مودی کی حمایت کر رہا تھا۔

اس بحث میں دونوں کے درمیان اختلافات اس قدر بڑھ گئے کہ انہوں نے آپس میں یہ فیصلہ کیا کہ اب انہیں شادی نہیں کرنی چاہیے اور دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں۔