فلپائن : خطرناک پانی کے بگولے کی ویڈیو آن لائن مقبول

July 08, 2020

فلپائن کے سمندرپر بھی ایک ایسا ہی خطرناک طوفانی بگولا زمین سے آسمان تک پانی اور ہوادائرے میں گھومتا دکھائی دیا۔

پانی میں گرد و غبار کے اس طوفان کوساحل کنارے سے دیکھنے والے افراد خوفزدہ ہوگئے جبکہ موبائل کیم سے ریکارڈ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے بگولے کے ساتھ آسمان بھی مکمل تاریکی میں ڈوب گیا۔

طوفانی سمندری بگولے کی ویڈیو آن لائن بھی ہزاروں بار دیکھی جا چکی ہے۔